Friday, April 19, 2024

سندھ میں نفرت کی سیاست کے بیج بوئے گئے، شاہ محمود

سندھ میں نفرت کی سیاست کے بیج بوئے گئے، شاہ محمود
February 27, 2022 ویب ڈیسک

شکار پور (92 نیوز) تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ شکارپور پہنچ گیا۔

تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ شکار پور پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا سندھ میں نفرت کی سیاست کے بیج بوئے گئے، تیرکو توڑنا ہے، سندھ کو جوڑنا ہے، سندھ میں لسانیت اور فرقہ واریت کو ہوا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کیا آج کی پیپلزپارٹی بینظیر یا ذوالفقارعلی بھٹو کی پارٹی ہے؟ وفاداریاں خریدی جاتی ہیں، جو بکتا نہیں اس کو جھکایا جاتا ہے۔ لاڑکانہ کی انتظامیہ رکاوٹوں سے باز آ جاؤ۔

تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ شکار پور پہنچنے پر علی زیدی نے اپنے خطاب میں کہا ایسے حکومت نہیں چلتی یہ مافیا چلا رہے ہیں۔ چوروں سے نجات کا وقت آگیا ہے، داغ سجود تیری پیشانی پر ہو تو کیا، کوئی ایسا سجدہ کر جس کا زمین پر نشان ہو۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، پیپلزپارٹی نے پورے صوبے کو تباہ کردیا۔ سرکاری اسپتالوں میں تویہ اپنےجانوروں کاعلاج بھی نہیں کراتے۔ سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ ہوگیا۔

تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ کے شرکا رات جیکب آباد میں گزاریں گے۔