Thursday, April 25, 2024

سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا خدشہ، پیپلز پارٹی کا مزاحمت کا اعلان

سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا خدشہ، پیپلز پارٹی کا مزاحمت کا اعلان
March 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کے خدشہ کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے مزاحمت کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کور کمیٹی اجلاس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سمیت مرکزی قیادت نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ، یوسف گیلانی، خورشید شاہ سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

ترجمان بلاول ہاؤس نے وزیر اعظم پر ملک کو بنانا ریپبلک بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ کو ڈرانا دھمکانا بند کیا جائے۔

ادھر دوسری جانب سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر وزرات داخلہ نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں سندھ میں امن وامان کی خراب صورتحال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی، وزات داخلہ سمری وزیر اعظم کو بجھوا سکتی ہے۔