Sunday, September 8, 2024

سندھ میں بڑھتی سیاسی مخالفت، آصف زرداری نے کراچی کا محاذ بھی خود سنبھال لیا

سندھ میں بڑھتی سیاسی مخالفت، آصف زرداری نے کراچی کا محاذ بھی خود سنبھال لیا
November 17, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ میں سیاسی مخالفین کی بڑھتی پیشقدمی پر پیپلزپارٹی کی حکمت عملی میں تبدیلی، آصف علی زرداری نے کراچی کا محاذ بھی خود سنبھال لیا، پی ٹی آئی سے رابطے جاری،ایم کیوایم کے سابق و موجودہ رہنماوں کو جیالا بنانے کی کوششیں تیز کردی گیئں۔

سندھ کی سیاسی پچ پر بڑے مقابلے کی تیاری، پیپلزپارٹی نے شہری سندھ میں
مضبوط امیدوار سامنے لانے کا مشن، آصف علی زرداری نے کراچی کا محاذ بھی خود سنبھال لیا۔

کراچی میں انتخابی کامیابی کے لیے پیپلزپارٹی کے پی ٹی آئی سے بھی رابطے جاری ہیں۔ ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کے سابق و موجودہ رہنماؤں، ارکان اسمبلی کو شامل کرانے کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا۔ پیپلزپارٹی کے ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی،رہنماوں کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی پیشکش کردی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء سعید غنی نے سٹی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں مخالفین پر تنقید کے تیر برسائے، کہا کہ ایک سیاسی جماعت جس کا نعرہ تھا وّوٹ کو عزت دو، آج وہ اپنی راہ سے گمراہ ہو گئی ہے، یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم سے کوئی رابطہ نہیں کریں گے، وہ بالکل فارغ ہوچکی ہے۔

پیپلزپارٹی قیادت نے ن لیگ کے سندھ سے تعلق رکھنے والے چند رہنماؤں اور جی ڈی اے کے ٹکٹ ہولڈرز کو بھی اپنی صفوں میں لانے کا مشن شروع کر رکھا ہے۔ حالیہ دنوں میں شہری و دیہی سندھ میں پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ تیزہونے کا امکان ہے۔