Sunday, May 19, 2024

سندھ میں اختیارات کی کوئی جنگ نہیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

سندھ میں اختیارات کی کوئی جنگ نہیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
December 30, 2022 ویب ڈیسک

سہون شریف (92 نیوز) - گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے سندھ میں اختیارات کی کوئی جنگ نہیں۔

جمعہ کو سہون شریف میں درگاہ لعل شہباز قلندر پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختیارات سب کے پاس ہیں کام کرنےکی کوشش جاری ہے، ٹیکنوکریٹ ہو یا جمہوری حکومت عوام کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کبھی نہیں کہا کہ گورنر کے پاس اختیار نہیں، میرے پاس پورے اختیارات ہیں۔ انہی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اداروں کے درمیان پل کا کردار اداکرنے کی ٹھان لی ہے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ عوام آج بھی گیس بجلی پانی اور راستوں کیلئے ترس رہے ہیں۔ ملک بنے 75 سال ہوگئے، شہری علاقے دیہات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ عوام میں رہتے ہوئے سندھ بھر میں جارہا ہوں، سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کیلئے سماجی تنظیم بھی ساتھ دے رہی ہے۔