Friday, April 26, 2024

سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس، صوبے میں اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ

سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس، صوبے میں اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ
January 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 فیصلہ کیا گیا کہ اسکول کھلے رہیں گے۔ سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کرکے گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹاسک فورس نے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا۔ شادی میں شرکت کرنا ہو یا مارکیٹ جانا ہو، چہرے پر ماسک لازمی لگانا ہو گا۔ شادی تقریبات میں کھانا باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مارکیٹس میں ویکسین کئے گئے افراد کے داخلہ کی اجازت ہو گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کیسز میں اضافہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے ہوا۔ اجلاس میں طے پایا کہ پی ایس ایل میچز سے متعلق فیصلہ این سی او سی کرے گی۔ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد کم رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آئندہ تیس دنوں کے لیے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ طالب علموں اور شہریوں کی ویکسینیشن بڑھائی جائے گی۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کہتے ہیں عوام پابندیوں سے بچنا چاہتی ہیں تو ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

کورونا کیسز بڑھنے کے باجوود اسپتالوں کی صورتحال بہتر اور مریضوں کا زیادہ دباو نہیں ہے۔