Friday, March 29, 2024

سندھ کے گوداموں میں ایک ارب 66 کروڑ روپے کی گندم غائب

سندھ کے گوداموں میں ایک ارب 66 کروڑ روپے کی گندم غائب
July 27, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ کے گوداموں میں ایک ارب 66 کروڑ روپے کی گندم غائب کر دی گئی۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے گیارہ اضلاع میں تحقیقات شروع کر دیں۔ تین مقدمات بھی درج کر لئے۔

محکمہ خوراک کی درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہزاد فضل عباسی نے تحقیقات شروع کروائیں۔ ابتدائی مرحلے میں کشمور، جیکب آباد اور شہداد کوٹ اضلاع میں تین مقدمے درج کر لیے گئے۔ گندم غائب کرنے میں ملوث افسران کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ کیجانب سے کی گئی محکماتی تحقیقات نے گندم کی فصل میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے سکھر، شکارپور، بدین اور جامشورو کے سرکل افسران نے مزید مقدمہ درج کرنے کی اجازت مانگ لی۔