Sunday, September 8, 2024

سندھ کابینہ نے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دیدی
January 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ نے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دے دی۔ 

اب انتقال کر جانے والے ملازمین کے بچوں کو 24 کے بجائے 21 سال کی عمر تک پنشن ملے گی۔ این آئی سی وی ڈی کو فوری طور پر 4 بلین روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں فزیو تھیراپی کونسل ایکٹ 2022 اور پروفیسر سید جمال رضا کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کا ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر بھرتی کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے کہا پینشن کے قانون میں ترمیم سے ملازمین کو پینشن وقت پر ملا کرے گی، اس ترمیم سے پینشن کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ باقی فنڈز بھی این آئی سی وی ڈی کو ادا کیے جائیں گے، این آئی سی وی ڈی بہترین کام کر رہی ہے ان کی خدمت کی قدر کرنی چاہئے۔