Friday, April 26, 2024

سندھ کابینہ نے 1.7 ارب روپے بسوں کی خریداری کیلئے منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے 1.7 ارب روپے بسوں کی خریداری کیلئے منظوری دیدی
January 6, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ کابینہ نے 1.7 ارب روپے بسوں کی خریداری کیلئے منظوری دیدی۔

جمعہ کے روز سندھ کابینہ میں نئی بسوں کی خریداری کے معاملہ پر بحث ہوئی، صوبائی کابینہ نے وزیر ٹرانسپورٹ کی درخواست پر 1.7 ارب روپے بسوں کی خریداری کیلئے منظوری دے دی۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ پیپلز بس سروس کیلئے 43 نئی بسیں خریدے گا۔ پیپلز بس سروس بہترین سروس دے رہی ہے۔

وزیر ثقافت سردار شاہ نے سیاحت کیلئے بھی بسیں چلانے کیلئے کابینہ سے درخواست کردی۔ سندھ کابینہ نے 15 کچی آبادیز کو لوکل کونسلز کو ٹرانسفر کرنے کی منظوری بھی دے دی۔