Friday, April 26, 2024

سندھ کابینہ، کے ایم سی میئر کو کراچی واٹر اینڈ سیویج بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری

سندھ کابینہ، کے ایم سی میئر کو کراچی واٹر اینڈ سیویج بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری
February 21, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ کابینہ نے کے ایم سی میئر کو کراچی واٹر اینڈ سیویج بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی۔

اربوں روپے کے فنڈز اور انتہائی بیش قیمت لاکھوں ایکڑ زمین کی مالک ترقیاتی اتھارٹیز بلدیاتی اداروں کےبجائے صوبائی کنٹرول میں ہی رہیں گی۔

سندھ حکومت نے کے ڈی اے ایل ڈی اےایچ ڈی اے ایم ڈی اےکی سربراہی میئر کو دینے کے بجائے صرف گورننگ باڈی کا رکن نامزد کردیا۔

عدالت عظمی کے فیصلے کے تحت میونسپل فنکشنز کے تمام ادارے بلدیاتی کونسلز کے زیرانتظام کیے جانے ہیں، وزیراعلیٰ مُراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی یا کیمپس قائم ہوگا، کراچی میں میٹروپولیٹن یونیورسٹی بنے گی۔

سندھ کابینہ نے کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے اور مالکانہ حقوق کی بھی منظوری دی۔