کراچی (92 نیوز) - سندھ حکومت نے آٹا 15 روپے مہنگا کردیا، فی کلو آٹا 105 روپے کے بجائے 120 روپے میں ملے گا۔
صوبائی وزیر خوراک اور فلور ملز ایسو سی ایشن کے درمیان معاملات طے پا گئے، ایسوسی ایشن نے مارکیٹ میں جلد از جلد سستا آٹا پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
فلور مل ایسوسیشن نے آٹے کی قیمت 130 روپئے فی کلو مقرر کی تھی۔
فلور مل ایسوسی ایشن کے رہنماء چودھری عامر نے کہا کہ فل حال مارکیٹ میں آٹا 150 روپے فی کلو تک بک رہا ہے۔ قیمت کم ہونے میں ایک دو دن لگیں گے۔ آٹے کی قیمت 120 سے 125 روپے فی کلو ہو جائے گی۔