Saturday, May 18, 2024

سندھ حکومت کی بھی ڈپٹی اسپیکررولنگ کیس پر فل کورٹ کی حمایت

سندھ حکومت کی بھی ڈپٹی اسپیکررولنگ کیس پر فل کورٹ کی حمایت
July 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے بھی ڈپٹی اسپیکررولنگ کیس پر فل کورٹ کی حمایت کردی ہے، شرجیل میمن کہتے ہیں عمران خان اداروں کودباؤ میں رکھنا چاہتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب بولے دنیا کی عدالتیں کہتی ہیں اگر آئین میں واضح ہو تو ان شقوں کی تشریح نہیں ہوسکتی۔

سندھ حکومت نے بھی ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی رولنگ کیس پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وزیرِاطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں عمران خان کا مقصد الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ کو دبائو میں رکھنا ہے۔ اسد عمر کے خط کی مثال دی، کہا ان کے لیٹر پر پچیس ارکان کو نااہل کردیا گیا، چودھری شجاعت کے خط پر ایکشن لینا ٹھیک نہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے کیس میں مظفر حسین شاہ نے 7 ووٹ مسترد کیے، فائدہ تحریک
انصاف نے اٹھایا، یہ بھی کہا کہ جب پی ٹی آئی حکومت ختم ہورہی تھی تو سپریم کورٹ کے بارے میں بدزبانی کی، جب انکے حق میں فیصلہ آتا ہے تو کہتےہیں قانون کا بول بالا ہورہاہے۔

شرجیل میمن اور مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پی ٹی آئی کیلئے الگ فیصلے اور پورے ملک کیلئے الگ ہوں، اداروں کے ہاتھ اب تک عمران خان کی گردن تک نہیں پہنچے۔