Saturday, April 20, 2024

سندھ ہائیکورٹ، پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار

سندھ ہائیکورٹ، پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار
November 21, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں سزا پانے والے ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔

سندھ ہائی کورٹ پروین رحمان قتل کیس میں ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر ملزم دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے دسمبر 2021 میں ملزم رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین کو دو بار عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔