Saturday, September 21, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا
December 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں مقدمات کے خلاف ان کے بیٹے عثمان سواتی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کو اغطم سواتی کے خلاف مزید کیس درج کرنے سے روک دیا۔ ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات چودہ دسمبر تک طلب کرلیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگرکونوٹس بھی جاری کردے۔

اس سے پہلے پراسکیوٹرجنرل سندھ نے کہا کہ درخواست آج ہی دائر کی گئی ہے، ہمیں مہلت دی جائے۔ جسٹس کریم خان آغا نے کہا کہ کوئی مہلت نہیں دی جائے گی کل تک تیاری کرلیں۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ جہاں جہاں مقدمات درج کئے گئے ہیں وہاں کے ایس ایس پیز کو بلوالیں، اگر تمام مقدمات کی وضاحت پیش نہیں کی گئی تو آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

آئی جی سندھ نےبھی کہاکہ اس کےلئے مہلت دی جائے جسٹس کےکےآغا نےریمارکس دیئے کہ کوئی مہلت نہیں دی جائے گی کل تک تمام ایف آئی آرز لے کر آئیں۔

بینچ اور آئی جی سندھ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پراسکیوٹرجنرل نے مداخلت کی کوشش کی تو عدالت نے انہیں روک دیا۔

جسٹس کےکےآغا نے پراسکیوٹر کو کہا کہ آپ خاموش رہیں، ہمیں بات کرنے دیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالت کے ریمارکس سے انہیں تکلیف ہوئی ہے، آپ کو بھروسہ نہیں تو کیا کہوں؟

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنی جاب میں انٹرسٹڈ نہیں تو ریزائن کردیں۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ وہ پورے صوبے کی پولیس کے سربراہ ہیں، کیوں استعفی دیں۔ عدالت کی عزت کرتے ہیں عدالت سے بھی احترام کی توقع رکھتے ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل نےعدالت سے کہا کہ وہ آئی جی سندھ کی طرف سے معافی مانگتے ہیں۔