Tuesday, April 23, 2024

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
November 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن شیڈول کا اعلان کرے۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا ہے۔ مکمل تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔

عدالت نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ اور سندھ حکومت کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

تحریک انصاف نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ چار ہفتوں کی تاریخ دینےکی توقع نہیں کر رہے تھے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سندھ حکومت اور اس کے اتحادی پھر تاخیری حربے استعمال کریں گے۔