Friday, March 29, 2024

سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بنا ہے، فواد چودھری

سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بنا ہے، فواد چودھری
March 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بنا ہے۔

حکومت کی سندھ ہاؤس پر بڑا ایکشن کرنے کی تیاری کرلی ہے، جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں وہاں پولیس لائی گئی ہے، بہت سا پیسہ منتقل کرنے کی بھی اطلاعات ہیں، ہم اس پر ایک بڑا اور سخت ایکشن پلان کررہے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا ہے چھوٹا ڈان کہتا ہے قومی حکومت بناؤ جس میں پی ٹی آئی نہ ہو، ہم اپنے بچوں کو چوروں کے حوالے نہیں کرینگے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید بھی بولے ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، سندھ ہاؤس پر ایکشن صحیح وقت پر ہوگا، 25 مارچ کے بعد گنڈاسہ ان ایکشن ہوگا۔

ادھر اسدعمر نے بھی شہبازشریف کو نشانے پر رکھ لیا، کہا میاں صاحب کل آپ نے کیا چول ماری ہے، لگتا ہے آپ بازی ہار گئے ہیں۔ مزید کہا کہ کانپیں ٹانگنے والا تو پہلے ہی فارغ ہے، سب ملکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔