Friday, April 19, 2024

سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان رہا

سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان رہا
March 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کیخلاف کارکنان نے احتجاج کیا اور سندھ ہاوس پر دھاوا بول دیا۔ مرکزی دروازہ توڑ دیا۔ کارکنان کی قیادت کراچی سے اراکین قومی اسمبلی فہیم خان اور عطااللہ کر رہے تھے۔

پولیس نے تیرہ کارکنان کو گرفتار کیا تو دونوں اراکین اسمبلی بھی پولیس وین میں سوار ہو گئے۔ پولیس نے کارکنان کیخلاف کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ میں دونوں اراکین اسمبلی کو نامزد نہیں کیا گیا۔

تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے رات گئے تمام کارکنان کو علاقہ مجسٹریٹ کی جانب سے ضمانت ملنے پر رہا کر دیا گیا۔ کارکنان کو شخصی ضمانت پر رہائی دی گئی۔

اسلام آباد پولیس نے سندھ ہاوس کی سیکورٹی مزید سخت کر دی ہے جبکہ اطراف میں نقل و حرکت بھی محدود کر دی گئی ہے۔