Thursday, April 18, 2024

سندھ بھرمیں اڑھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے

سندھ بھرمیں اڑھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے
February 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ بھرمیں اڑھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے۔

سی این جی اسٹیشنز کو یکم دسمبر سے گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی تھی، کراچی میں سی این جی اسٹیشنز پر بھی گیس کے حصول کے لئے شہری پہنچنا شروع ہوگئے۔

گیس صرف ان سی این جی اسٹیشنز کو فراہم کی جائے گی جو آر ایل این جی پر چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سی این جی اسٹیشن کو یکم دسمبر سے 15 فروری 2022 تک گیس کی فراہمی بند کی گئی تھی۔ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی تھی۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا تھا کہ سندھ میں گیس کی طلب و رسد کا فرق بڑھ گیا، گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کیلئے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جائے گی۔