Friday, April 26, 2024

سن لو دھمکیاں دینے کی بجائے مجھے پکڑ کر جیل میں ڈال دو، عمران خان

سن لو دھمکیاں دینے کی بجائے مجھے پکڑ کر جیل میں ڈال دو، عمران خان
October 2, 2022 ویب ڈیسک

ٹیکسلا (92 نیوز) - عمران خان کا کہنا ہے سن لو دھمکیاں دینے کی بجائے مجھے پکڑ کر جیل میں ڈال دو۔

ٹیکسلا میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے سائفرکو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ شکر ہے وہ جو کہتے تھے وہ سچ ثابت ہو گیا۔

عمران خان نے کہا ان کے گھر تیسری بار پولیس بھیجی گئی، انہوں نے کہا کہ حکومت دھمکیاں نہ دے انہیں گرفتار کرنے کی ہمت کرے۔

عمران خان نے کہا آج تاریخی مہنگائی ہے، ان کے دور میں 55 روپے کلو ملنے والا آٹا 100 روپے کلو سے بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ سردیوں میں گیس کی قیمتیں بھی بڑھنے والی ہیں۔

عمران خان نے کہا رانا ثنااللہ تیاری پکڑ لو وہ جلد آرہے ہیں۔ حکومت کو پتہ نہیں کہ اس بار وہ کس طرح کی تیاری کے ساتھ آئیں گے۔