لاہور (92 نیوز) - لاہور میں صدر عارف علوی اور عمران خان میں اہم ملاقات ہوئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کو مشورہ دیا کہ سمری آئین وقانون کے مطابق ہے تو نکال دیں۔
وزیراعظم کی طرف سے اہم تقرریوں کے حوالے سے سمری موصول ہونے کے فوری بعد صدر عارف علوی خصوصی طور پر اسلام آباد سے لاہور پہنچے اور تقریباً 45 منٹ عمران خان سے مشاورت کی، اس موقع پر اسد عمر اور فواد چودھری بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے صدر عارف علوی کوکہا کہ ہماری کسی ادارے سے کوئی جنگ نہیں، ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنا ہے، اگر سمری درست ہے تو اس کی منظوری دے دیں۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کے تقرر سے متعلق آئینی اور قانونی پہلو زیر غور آئے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی ملاقات کے فوری بعد واپس اسلام آباد چلے گئے، صدر کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔