Saturday, July 27, 2024

سمندری طوفان ساؤلا کے بعد ہائیکوئی بھی تائیوان کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ساؤلا کے بعد ہائیکوئی بھی تائیوان کے ساحلوں سے ٹکرا گیا
September 3, 2023 ویب ڈیسک

تائی پے (92 نیوز) - سمندری طوفان ساؤلا کے بعد ہائیکوئی بھی تائیوان کے ساحلوں سے ٹکرا گیا۔

ہائیکوئی طوفان کے باعث تائیوان میں 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔

دوسری جانب طوفان ساؤلا نے چین اور ہانگ کانگ میں تباہی مچادی، صوبہ گوانگ ڈونگ میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگیا۔