Friday, September 20, 2024

سمندری طوفان ’خانون‘ جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسن سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ’خانون‘ جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسن سے ٹکرا گیا
August 10, 2023 ویب ڈیسک

بوسن (92 نیوز) - سمندری طوفان خانون جاپان کے بعد جنوبی کوریا کے جنوبی ساحلی شہر بوسن سے ٹکرا گیا، طوفان کے بعد 300 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے سمندر میں طغیانی آگئی۔ طوفان کے باعث جنوبی کوریا میں 330 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کچھ وقت میں طوفان خانون کی شدت کم ہو کر درمیانے درجے کی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ طوفان خانون ٹوکیو اور جنوب مغربی ریجن کیوشو میں بھی تباہی مچا چکا ہے۔