Friday, March 29, 2024

سمندر پر تیرتا ہوٹل ” جمبو فلوٹنگ " نصف صدی کے بعد ڈوب گیا

سمندر پر تیرتا ہوٹل ” جمبو فلوٹنگ " نصف صدی کے بعد ڈوب گیا
June 27, 2022 ویب ڈیسک

ہانگ کانگ (92 نیوز) - دنیا بھر میں ہانگ کانگ کی سیاحتی پہچان اور ملکہ برطانیہ کا میزبان بننے والا سمندر پر تیرتا ہوٹل ” جمبو فلوٹنگ " نصف صدی کے بعد ڈوب گیا ہے۔

سمندر پر تیرتا ہوٹل ” جمبو فلوٹنگ " نصف صدی تک سیاحوں کو محظوظ کرتا رہا، ریستوران کو متعدد ہالی وڈ فلموں کے علاوہ چینی، ہانگ کانگ اور کوریائی فلموں میں بھی دکھایا گیا ہے۔

کورونا کی وجہ سے 206 فٹ طویل ’جمبو فلوٹنگ‘ گزشتہ دو سال سے بند ہونے سے مالکان سخت مالی مشکلات کا شکار تھے۔ کچھ دن قبل ہی تیرتے ہوٹل کو ہانگ کانگ سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔