اسلام آباد (92 نیوز) - سمندر پار پاکستانیوں کا مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے یورپ سمیت مختلف ممالک میں ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکاء نے 9 مئی واقعات کی پرزور مذمت کی، کہتے ہیں پاکستان آرمی ہے تو ہم ہیں ۔ہمیں مل جل کر پاکستان کی سلامتی کی خاطر کام کرنا چاہیے۔
9 مئی پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ واقعات کے بعد افواج پاکستان سے یکجہتی اور محبت کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں شہداء پاکستان اور ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کی بھرپور مذمت کی گئی۔ لندن، ترکی، جرمنی سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں پاکستان آرمی کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔
شرکاء کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ہے تو ہم ہیں ۔ ہمیں مل جل کر پاکستان کی بقا اور سلامتی کی خاطر کام کرنا چاہئیے۔
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ جب پاکستان کی بات ہو گی تو ہم پاکستان آرمی کے ساتھ ملکر ملک کی بقا کی خاطر کھڑے ہوں گے۔