عثمان مرزا، جی ٹی روڈ ریپ کیس ہمارے نظام کے لیے چیلنج ہیں، فواد چودھری

اسام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے عثمان مرزا، جی ٹی روڈ ریپ کیس اور شاہ رخ جتوئی کیس ہمارے نظام کے لیے چیلنج ہیں۔
فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا سوال یہ ہے کہ یہ کیسز روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے۔ ان کو عمومی مقدموں کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے۔ ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔
عثمان مرزا، GT Road Rape case اور جتوئ کیس ہمارے نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں سوال یہ ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے اور ان کو عمومی مقدموں کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟ پراسیکیوشن اور عدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے https://t.co/qPrsdJluxy
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 12, 2022