Monday, May 6, 2024

عثمان بزدار نے سگیاں روڈ کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کر دیا

عثمان بزدار نے سگیاں روڈ کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کر دیا
February 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سرادر عثمان بزدار نے سگیاں روڈ کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

عثمان بزدار نے سگیاں روڈ و شرقپور روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے پر 4 ارب 32 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبے کو 8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب سےخطاب میں وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کی ترقیاتی اسکیموں کی بات کرنا شروع کروں سال لگ جائیگا۔ منصوبے کا ذکر ختم نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کا مشن گڈ گورننس اور انصاف کرنا ہے۔ راوی پل تا پھول منڈی چوک، پھول منڈی تا فیض پور انٹرچینج، پھول منڈی چوک تا بیگم کوٹ اور پھول منڈی چوک تا لاہور شیخوپورہ روڈ تک 4 سڑکوں کی تعمیر وبحالی ہو گی۔ منصوبے کی تکمیل سے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد گاڑیوں کو آمد و رفت کی سہولت ملے گی۔