Thursday, March 28, 2024

عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
April 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گورنر کے فیصلے اور بحالی کے بعد عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامئے کے مطابق گورنر پنجاب کے آئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہباز کا حلف صوبے میں مزید آئینی بحران پیدا کرے گا۔ اعلامئے میں کہا گیا کہ بحران سے بچنے کے لئے ہمیں عدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہئے، انتظامیہ فریق نہ بنے۔ پولیس کے ذریعے گورنر ہاؤس پر چڑھائی اور قبضہ اور فسطائیت نہ کرے۔

اعلامئے میں کہا گیا کہ کابینہ کا اجلاس گورنر کے احکامات کے تحت ہوا۔ اس کی آئینی اور قانونی حیثیت ہے۔ کابینہ نے حمزہ شہباز کے الیکشن کو متنازع اور غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔ گورنر پنجاب کے احکامات کی تشریح کے لئے عدالت عالیہ ہی مناسب فورم ہے۔ تشریح کے لیے رجوع کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آئین کے مطابق عثمان بزدار وزیراعلی کے عہدے پر بحال ہو چکے ہیں۔

اجلاس کے  دوران ہی عثمان بزدار کی سکیورٹی کو گورنر ہاوس واپس بلا لیا گیا۔ عثمان بزدار اپنی گاڑی میں پنجاب اسمبلی سے روانہ ہوئے۔