Saturday, May 18, 2024

عثمان بزدار کی سکھ برادری کو بیساکھی کے تہوار پر مبارکباد

عثمان بزدار کی سکھ برادری کو بیساکھی کے تہوار پر مبارکباد
April 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عثمان بزدار نے سکھ برادری کو بیساکھی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی۔

 عثمان بزدار نے کہا ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، انکے جان ومال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔