اسلام آباد (92 نیوز) - گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل گورنر ہاؤس پر قبضہ کیا گیا۔ غیرآئینی اقدام میں جو لوگ بھی ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کروں گا، کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ تمام معاملات خراب ہونے کی بنیاد وزیر اعلی پنجاب کا غیر آئینی استعفی ہے۔ وراثت میں سیٹ تو مل گئی لیکن انہیں الیکشن لڑنے کا طریقہ نہیں آیا۔
انہوں نے کہا وزیر اعظم کا غنڈہ بیوروکریسی اور پولیس کی غنڈہ گردی سے وزیر اعلی بنے اور ہم تماشا دیکھتے رہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر آپ سمجھتے ہیں اپ کے بیٹے کے ساتھ زیادتی ہوئی تو سب کو ساتھ لے آئیں میں لائیو سیاسی ڈیبیٹ کے لیے تیار ہوں۔