Sunday, September 8, 2024

عثمان بزدار 3 سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے

عثمان بزدار 3 سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے
January 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 3 سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے۔

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین کے سروے میں پنجاب  45 فیصد رائے دہندگان نے عثمان بزدار کو بیسٹ وزیراعلیٰ قرار دیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان دوسرے، سندھ کے وزیراعلیٰ مُراد علی شاہ تیسرے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر رہے۔

تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی او رڈویلپمنٹ کے لحاظ سے بھی عثمان بزدار نے دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھِے چھوڑ دیا۔ 86 فیصد رائے دہندگان عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت کے تعلیم کی سہولیات کے اقدامات پر مطمئن ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت 80 فیصد، بلوچستان حکومت 62 اور سندھ حکومت 58 فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کرسکی۔

پنجاب کے 72 فیصد رائے دہندگان نے صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بزدار حکومت پراطمینان کا اظہار کیا۔ خیبرپختونخوا حکومت دوسرے، بلوچستان حکومت تیسرے اور سندھ حکومت چوتھے نمبر پر رہی۔

ترقیاتی کاموں کے معاملے میں 51 فیصد افراد نے پنجاب، 48 کے پی حکومت، 43 بلوچستان اور 38 فیصد نے سندھ حکومت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سروس ڈیلیوری کے معاملے میں 61 فیصد حمایت کے ساتھ پنجاب پہلے، کے پی دوسرے، بلوچستان حکومت تیسرے اور سندھ حکومت چوتھے نمبر پر رہی۔