Saturday, September 21, 2024

سلیمان شہباز کو گرفتار کرنے سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری

سلیمان شہباز کو گرفتار کرنے سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری
December 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کو گرفتار کرنے سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

درخواست گزار وکیل کے مطابق سلیمان شہباز خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کریں گے، عدالت کو بتایا گیا سلیمان شہباز گیارہ دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

عدالت سلیمان شہباز کو وطن واپسی پر تیرہ دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرینڈر کرنے کا حکم دیتی ہے، انہیں عدالت میں سرینڈر کرنے تک گرفتار نہ کیا جائے۔