Thursday, March 28, 2024

سلمان رشدی پر حملہ بلاجواز تھا، عمران خان

سلمان رشدی پر حملہ بلاجواز تھا، عمران خان
August 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے سلمان رشدی پر حملہ بلاجواز تھا۔

برطانوی اخبار"دی گارڈین"کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا متنازعہ کتاب پر غصہ قابل فہم ہے مگر تشدد کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

 ادھر عمران خان نے روزنامہ 92 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دی گارڈین نے میری گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دس سال قبل ایک بھارتی اخبار کی طرف سے منعقدہ سیمینار میں انہوں نے اس بنا پر شرکت سے انکار کیا تھا کہ اس میں ملعون سلمان رشدی بھی بطور سپیکر مدعو تھا۔ ان کی اس عدم شرکت پر سلمان رشدی  نے  ان کے خلاف تقریر کی تھی ۔ جس کا مدلل جواب انہوں نے بھارت صحافی برکھا دت کے ساتھ انٹرویو میں دیا۔

عمران خان نے کہا دی گارڈین کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کسی گستاخ رسول کو سزا دینے کے اسلامی اور عدالتی طریقہ کار کی وضاحت کی اور گزشتہ سال کے سانحہ سیالکوٹ کا حوالہ دیا جس میں ہجوم نے سری لنکا کے ایک شہری کو نشانہ بنایا تھا۔ دی گارڈین سے اسی تناظر میں ملعون سلمان رشدی  کے حوالے سے بات کی ۔