سلامتی کونسل نے غزہ جنگ میں وقفے کی قرار داد منظور کر لی

نیویارک (92 نیوز) - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ جنگ میں وقفے کی قرار داد منظور کر لی۔
سلامتی کونسل میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ میں وقفے کی قرار داد کے حق میں 12 ووٹ پڑے۔ امریکا، برطانیہ اور روس ووٹنگ کے دوران غیرحاضر رہے۔ سلامتی کونسل کے کسی رکن نے قرر داد کی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔