Friday, March 29, 2024

سلامتی کونسل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم بند کرائے، بلاول بھٹو

سلامتی کونسل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم بند کرائے، بلاول بھٹو
October 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سلامتی کونسل کے صدر مائیکل بیانگ کو خط لکھا دیا، سلامتی کونسل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم بند کرانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سلامتی کونسل کے صدر مائیکل بیانگ کو خط میں لکھا کہ سلامتی کونسل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم بند کرائے۔

اُنہوں نے مزید تحریر کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی سازش کا نوٹس لیا جائے۔ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر مسئلہ کشمیر حل کرائے۔