Saturday, April 20, 2024

سکیورٹی کمیٹی میٹنگ میں کسی سروسز چیف نے نہیں کہا سازش ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

سکیورٹی کمیٹی میٹنگ میں کسی سروسز چیف نے نہیں کہا سازش ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
June 15, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈٰی (92 نیوز) - ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے دوبارہ وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی میٹنگ میں کسی سروسز چیف نے نہیں کہا سازش ہوئی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کل سیاسی بیان نہیں دیا، مسلح افواج کے ترجمان کی حیثیت سے بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ نیشنل سکیورٹی ایشو تھا، ہائی لیول میٹنگ کا ایجنڈا طے ہوتا ہے، اجلاس میں رائے نہیں، خفیہ ایجنسیوں کا تحقیقات پر مبنی مؤقف رکھا گیا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن یا کسی فورم کا فیصلہ حکومت کرتی ہے، سابق حکومت کے پاس بھی یہ آپشن موجود تھا، حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرے تو مکمل تعاون کریں گے۔