Friday, March 29, 2024

سکیورٹی خدشات، سندھ بھر میں آج سے 10 اگست تک ڈبل سواری پر پابندی

سکیورٹی خدشات، سندھ بھر میں آج سے 10 اگست تک ڈبل سواری پر پابندی
August 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سندھ بھر میں آج سے 10 اگست تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

سندھ بھر میں آج سے 10 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری بھی جاری کردیا گیا۔

آئی جی سندھ کے مطابق خواتین، بچے، صحافی اور بزرگ شہری ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔