Thursday, May 9, 2024

سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے

سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے
February 23, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں کامیاب آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش بھی شامل ہے۔ دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

دہشت گرد تربت اور پسنی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں  ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کےلیے آپریشن جاری رہے گا، بلوچستان میں امن اور ترقی کاسفر سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔