Saturday, May 18, 2024

سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، خود کش بمبار ہلاک
February 6, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں خود کش بمبار ہلاک کردیا۔

ملک میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاک فوج پرعزم ہے، آپریشنز جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ٹانک کے علاقے ڈیال روڈ پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔