Sunday, September 8, 2024

سکیورٹی فورسز کا ٹانک، ڈی آئی خان میں بیک وقت آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا ٹانک، ڈی آئی خان میں بیک وقت آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک
January 6, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے ٹانک، ڈی آئی خان، کوٹ کلی جنوبی وزیرستان میں بیک وقت آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیر ستان کے علاقے کوٹ کلی میں آپریشن کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک جبکہ تین کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک دہشتگرد نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے ہتھیار، گولیاں، دھماکہ خیز مواد اور راکٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 31 سالہ سپاہی فریداللہ اور 29 سالہ سپاہی شعیب حسن بھی شہید ہوئے ہیں۔