Thursday, April 18, 2024

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک
August 15, 2022 ویب ڈیسک

شمالی وزیرستان (92 نیوز) - سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوج اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ ہوئی، جس سے ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پیر کو شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے جنرل علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشتگرد معصوم شہریوں کا قاتل تھا۔ دہشتگرد ضلع شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

مقامی آبادی نے کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔