راولپنڈی (92 نیوز) - سکیورٹی فورسز کی جانب سے پشاوربڈھ بیر میں آپریشن کے دوران مؤثر کارروائی میں 2 کمانڈرز سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر سمیع اللہ عرف شینے، کمانڈر سلمان عرف احمد شامل ہیں، مارے گئے دہشتگردوں میں عمران عرف محمد، حضرت عمر عرف خالد شامل ہیں۔
ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھی آپریشن کیا گیا۔ دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے لانس نائیک محمد اعجاز خان شہید ہو گئے۔