Thursday, September 29, 2022

سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر ماڑی خیل، شمالی وزیرستان میں آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر ماڑی خیل، شمالی وزیرستان میں آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
February 24, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ماڑی خیل اور شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ماڑی خیل میں خفیہ اطلاعات پر  کاروائی کرتے ہوئے اسلحے و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ برآمد شدہ ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، لائٹ مشین گنز، راکٹ پروپلڈ گرینیڈ، راکٹس، دستی بم اور سینکڑوں کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقامی آبادی نے سکیورٹی فورسز کے بروقت آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔