Sunday, September 8, 2024

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد
January 23, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں آپریشن کیا، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سرواکئی کے علاقے میں چھپے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ تلاشی کے دوران خفیہ جگہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دیسی ساختہ بارودی سرنگیں تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کر لیا، برآمدی اسلحہ میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون راکٹس، دستی بم، کثیر تعداد میں گولہ بارود شامل ہے۔