راولپنڈی (92 نیوز) - سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گرد ہلاک کردیئے۔
ٓئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگاڑہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے دو جوان زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران بد قسمتی سے دو بچے شہید ہو گئے۔