Sunday, September 25, 2022

سکیورٹی فورسز کا بلیدہ میں کامیاب آپریشن، شدید جھڑپ میں چھ دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا بلیدہ میں کامیاب آپریشن، شدید جھڑپ میں چھ دہشت گرد ہلاک
February 16, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں کامیاب آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے شدید جھڑپ میں چھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن بلوچستان میں بیرونی آلہ کار امن دشمنوں کو پکڑنے کے لیے کیا گیا تھا۔

ہلاک دہشتگرد کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کی پناہ گاہ سے اسلحہ اور ہتھیار برآمد ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے مرتکب عناصر کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا، دہشتگردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام، ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔