Saturday, April 20, 2024

سکیورٹی اہلکار آئینی اور قانونی اختیار استعمال کر رہے ہیں، شہباز شریف

سکیورٹی اہلکار آئینی اور قانونی اختیار استعمال کر رہے ہیں، شہباز شریف
May 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار آئینی اور قانونی اختیار استعمال کر رہے ہیں۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈی چوک کا دورہ کیا جہاں پولیس اور رینجرز اہلکاروں سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور دیگر حکام وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں سے خطاب کیا اور شاباش دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کا شکرگزار ہوں ۔ ملک سے نفرتوں کو ختم کرنا اور محبت کو فروغ دینا ہے۔