Thursday, May 2, 2024

سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہری بےحال، شہروں میں 10 گھنٹے تک بجلی غائب

سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہری بےحال، شہروں میں 10 گھنٹے تک بجلی غائب
June 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہری بےحال ہیں۔ شہروں میں 10 دس گھنٹے اور دیہات میں چودہ گھنٹے تک بجلی غائب ہونے لگی۔

لیسکو کے مطابق شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے ہے۔

شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری حرف شکایات زبان پر لے آئے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کے اقدامات کیے جائیں۔