Thursday, April 25, 2024

سکھر میں بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی گاڑی سے پانچ کروڑ روپے لوٹ لئے گئے

سکھر میں بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی گاڑی سے پانچ کروڑ روپے لوٹ لئے گئے
February 13, 2022 ویب ڈیسک

سکھر (92 نیوز) سکھر میں بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی گاڑی سے پانچ کروڑ روپے لوٹ لئے گئے۔ کمپنی کا عملہ زیرحراست ہے۔

سکھر میں سکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کے واقعہ میں پولیس بھی چکرا گئی۔ سکیورٹی کمپنی کے گیٹ پر صرف ایک کیمرا نصب تھا۔ وین پارکنگ میں کیمرا ہی موجود نہیں تھا۔

سکیورٹی کمپنی کے دفتر میں پانچ کروڑ روپے سے زائد رقم کی موجودگی میں صرف دو گارڈز سمیت تین ملازم ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ چھٹی کے دن اتنی بڑی رقم  کمپنی دفتر کے مضبوط لاکر کے بجائے کرنسی وین میں کیوں رکھی گئی؟

جس وین سے پانچ کروڑ روپے لوٹے گئے وہ کمپنی کی دیگر تمام گاڑیوں سے بہتر تھی۔ اس کے باوجود لاکر آرام سے کیسے ٹوٹ گیا؟ ڈاکوئوں نے صرف اسی کرنسی وین کا لاکر توڑا جس میں رقم موجود تھی، دیگر سات گاڑیوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ پولیس نے  کمپنی کے پانچ ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لوٹی گئی رقم انشورڈ تھی، کمپنی ملازمین کے بیانات میں مماثلت نہیں۔ نجی کمپنی کی تمام گاڑیاں کرنسی وین کے بین الااقومی معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کچھ اہم  چیزیں سامنے آئی ہیں۔