Thursday, April 25, 2024

سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت غوث الا عظم ، نقیب الاشراف پیر سید عبدالرحمٰن گیلانی رحمۃ اللہ علیہ انتقال کر گئے

سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت غوث الا عظم ، نقیب الاشراف پیر سید عبدالرحمٰن گیلانی رحمۃ اللہ علیہ انتقال کر گئے
June 25, 2022 ویب ڈیسک

عمان (92 نیوز) - سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت غوث الا عظم ، نقیب الاشراف پیر سید عبدالرحمٰن گیلانی انتقال کر گئے۔ پیر سید عبدالرحمٰن گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال اردن میں ہوا۔

نقیب الاشراف پیر سید عبدالرحمن شاہ گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مریدین کاحلقہ دنیا بھر میں پھیلا ہوا تھا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی حضور غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات کے فروغ میں لگا دی اور دنیا بھر میں لاکھوں مریدین ان سے فیض حاصل کرتے اور روحانی تسکین پاتے رہے۔ ان کی عمر پچاسی سال تھی۔

نقیب الاشراف پیر سیدعبدالرحمن شاہ گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا جسد مبارک اردن سے بغداد شریف لایا جائے گا جہاں ان کی  نماز جنازہ ادا کی جائیگی۔ نقیب الاشراف پیر سیدعبدالرحمن شاہ گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی حضور غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے زیر سایہ آپ کی والدہ ماجدہ کے قدموں میں تدفین کی جائیگی۔