Friday, April 19, 2024

سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری انتقال کرگئے

سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری انتقال کرگئے
January 15, 2022 ویب ڈیسک

اوکاڑہ (92 نیوز) سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری انتقال کرگئے۔ نمازجنازہ میں اہم شخصیات اور مریدین کی بڑی تعداد شرکت کے لیے پہنچی۔

سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف انتقال کر گئے۔ پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری علالت کی وجہ سے سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ آستانہ عالیہ کرمانوالہ سرکار میں ادا کی گئی۔

نمازہ جنازہ میں دیوان احمد مسعود چشتی آستانہ عالیہ پاکپتن شریف، ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار اور ڈی سی اوکاڑہ اعجازعلی پہنچے۔ پاکستان بھر سے مریدین کی بڑی تعدادآستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف پہنچی۔

صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے کہا پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری کے ایصال ثواب کیلئے محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں میلاد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی محافل اور فروغ دین کیلئے بہت زیادہ کام کیا۔ انہوں نے مریدین کو اپنے اپنے گھروں میں ماہانہ میلاد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل کروانے کی تبلیغ کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزرا میاں محمود الرشید، محسن لغاری، دیگر وزرا اور ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے پیر سیدطیب علی بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگواران اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔