Saturday, May 21, 2022

سیاسی جلسے، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس آج سے غیر معینہ مدت کیلئے بند

سیاسی جلسے، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس آج سے غیر معینہ مدت کیلئے بند
March 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں سیاسی جلسوں کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس آج سے غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے میٹرو بس سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بند کی۔